پاکستان
18 نومبر ، 2015

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات

واشنگٹن......آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورۂ امریکا کے دوران آج امریکی وزیرخارجہ جان کیری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاک امریکا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پاکستانی وفدکاخیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زوردیا۔

امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکاکےپاکستان سےتعلقات دوسرے ملکوں سے مشروط نہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کرتے ہیں۔

ملاقات میں خطےکے استحکام، سیکیورٹی، افغانستان اور بھارت سےتعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

مزید خبریں :