پاکستان
18 نومبر ، 2015

حلقے الیکشن کمیشن نے بنائے، وہی انتخابات ملتوی کررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

حلقے الیکشن کمیشن نے بنائے، وہی انتخابات ملتوی کررہا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی......وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم یہ نہیں چاہتے کہ ا لیکشن نہ ہوں،حلقے الیکشن کمیشن نے بنائے، وہی انتخابات ملتوی کررہا ہے، الیکشن کمیشن یہ کھلی دھاندلی کررہا ہے،ہم الزام تو الیکشن کمیشن کو ہی دیں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ فیصلہ آنا تھا تو ایک ہفتہ قبل آجاتا، آئین میں کہا گیا ہے انتخابات الیکشن کمیشن کرائے،لگتا ہےکسی جماعت کوسپورٹ کرنے اور پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے انتخابات روکے ہیں، امیدواروں کو بتایا جائے کہ انتخابات کہاں روکے گئے ہیں، کون سے علاقوں میں انتخابات نہیں ہوں گے۔

مزید خبریں :