Geo News
Geo News

دنیا
19 نومبر ، 2015

پیرس حملوں کے بعد داعش کے خلاف کارروائیاں تیز

پیرس حملوں کے بعد داعش کے خلاف کارروائیاں تیز

دمشق.......پیرس حملوں کے بعد امریکا، روس اور فرانس نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری بڑھادی۔ 3 روز کے دوران فضائی کارروائیوں میں داعش کے 33جنگجو مارے گئے۔

داعش کی کارروائیاں بڑھیں تو عالمی طاقتیں ایک ہونے لگیں، داعش کے ٹھکانوں پر کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اتحادی ملکوں کے جیٹ طیاروں نے عراق میں داعش کے 16ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ شام میں انتہاپسندوں کی 13کمیں گاہوں پر بم گرائے گئے۔

روس نے بھی مصر میں تباہ کیے گئے مسافر طیارے میں داعش کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد شام میں بمباری تیز کردی ہے۔

شام میں کام کرنے والی ایک این جی او کا کہنا ہے کہ 3روز کےدوران فرانسیسی طیاروں کے فضائی حملوں میں 33دہشت گرد مارے گئے۔

مزید جیٹ طیارے لے کر فرانس کا ایئرکرافٹ کیریئر چارلس ڈی گال اس ہفتے کے آخر تک بحیرہ روم پہنچ جائیں گے۔ امریکا کا بحری بیڑہ ہیری ٹرومین بھی جلد خطے میں پوزیشن سنبھال لے گا۔

ادھر سوئیڈن میں پیرس حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ سوئیڈش حکام کا کہنا ہے دہشت گردی کی مبینہ سازش کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :