کاروبار
25 مئی ، 2012

سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں دس روپے اضافہ

 سیمنٹ کی 50 کلو بوری کی قیمت میں دس روپے اضافہ

کراچی…بجلی کی قیمتوں میں اضافے کوجواز بناتے ہوئے سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں نے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں دس روپے کااضافہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز کی جانب سے 50 کلو والی بوری کی قیمت میں دس روپے اضافہ کے بعد اوپن مارکیٹ میں سیمنٹ 412 سے 420 روپے فی بوری فروحت ہو رہا ہے۔قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر عائد فیڈریل ایکسائر ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فی ٹن سیمنٹ پر عائد فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں دو سو سے پانچ سو روپے فی ٹن کم کی گئی تھی۔اب آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈریل ایکسائز ڈیوٹی میں مزید 250 روپے فی ٹن کمی کئے جانے کا امکان ہے۔اس وقت عالمی سطح پر کوئلے کی قیمت میں بھی 98 ڈالر فی ٹن کی کمی آ چکی ہے جس کے بعد سیمنٹ بنانے والی کمپنیوں کو قیمت کم کرنے کا مارجن مل گیا، مگر بڑھتی ہوئی طلب اور سیمنٹ کمپنیوں کے کارٹل کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی نہ ہونے کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :