پاکستان
25 مئی ، 2012

جیکب آباد میں چائے دیر سے لانے پر کاری قرار دے کر قتل کر دیا

جیکب آباد میں چائے دیر سے لانے پر کاری قرار دے کر قتل کر دیا

کراچی… جیکب آباد میں قتل ہونے والی 22سالہ خاتون پیاری کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پیاری کو اس کے شوہر اور سسرال والوں نے گھریلو تنازعے پر قتل کرکے کاروکاری قرار دے دیا ہے۔ پیاری کا خاندان کراچی پریس کلب کے باہر حصول انصاف کے لئے سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ اندرون سندھ کاروکاری کے الزام میں قتل اب عام سی بات ہوگئی ہے، وجہ کچھ بھی ہو مخالف کو عزت کے نام پر قتل کرکے معاملہ کو دوسرا رخ دے دیا جاتاہے۔ مقتولہ پیاری کے اپنے بتاتے ہیں کہ دکھوں کی ماری ان کی بیٹی کو شادی کے بعد سے ہی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا لیکن ظلم کی انتہا تو اس وقت ہوئی جب محض چائے دیر سے لانے پر اس کے شوہر پیر بخش نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ پیاری کا باپ بیٹی کی جدائی کے بعد سے حواس کھوبیٹھا ہے۔ ادھر قتل کی ایف آئی آر درج کروانے کے بعد سے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سامنا تو ہے ہی ساتھ ہی پیاری کے شوہر حاجی امام بخش ڈومکی نے گاوں کے بااثر افراد کے ساتھ ملک کر اس کے خاندان کے 7 افرادکو جیل میں بند کروادیا ہے۔ ہر سال کئی معصوم جانیں اس نام نہاد کاروکاری کی نظر ہوجاتی ہے،نہ حکومت نوٹس لیتی ہے اور نہ ہی ملزمان سزا پاتے ہیں،پیاری تو چلی گئی لیکن اس کے اپنوں کی زبان پر بس ایک ہی فریاد ہے کہ ہمیں انصاف چاہئے۔

مزید خبریں :