پاکستان
25 مئی ، 2012

رشوت طلب کرنے کیخلاف پٹیشن: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت دیگر کو نوٹس

رشوت طلب کرنے کیخلاف پٹیشن: ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سمیت دیگر کو نوٹس

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے زمین کے سائٹ پلان کی منظوری کیلئے رشوت طلب کرنے کے خلاف پٹیشن پرایڈمنسٹریٹر کے ایم سی اور ڈی جی ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سمیت دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔جسٹس مقبول باقر اور جسٹس شفیع صدیقی پر مشتمل دورکنی بنچ نے آئینی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار کی وکیل کوثر انوار صدیقی نے موٴقف اختیار کیا کہ ان کے موکل محمد حنیف کو 1974 میں گڈاپ ٹاوٴن میں 48 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی۔زمین پر سائیٹ پلان کے لئے جب مختیار کار اور اسسٹنٹ کمشنر غربی سے رابطہ کیا گیا تو اُن سے 30 لاکھ روپے طلب کئے گئے۔عدالت نے کارروائی آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی ، ڈائریکٹرجنرل ملیرڈیولپمنٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ کمشنرغربی اور مختیار کار غربی کو نوٹس جاری کردئیے۔

مزید خبریں :