20 نومبر ، 2015
لاہور.....سرکاری اسپتالوں کی خراب حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن میو اسپتال لاہور کی انتظامیہ نے حد کر دی، مریضوں کے بستروں کے ساتھ کموڈ رکھ دیئے۔
جیو نیوز کو ملنے والی فوٹیج میں باآسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ میو اسپتال آرتھوپیڈک وارڈ میں باتھ روم کی مرمت کی جا رہی ہے، لیکن اسپتال انتظامیہ نے صحت کے اصولوں کی پروا نہ کرتے ہوئے باتھ روم کموڈ مریضوں کے بستروں کے ساتھ ہی رکھوا دیئے۔ یہی نہیں ملبہ بھی وارڈ کے کمرے ہی میں پڑا ہے۔