20 نومبر ، 2015
اسلام آباد .......وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدنے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر مسلم لیگ نون پر اعتماد کا اظہار کردیا۔
وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید کاکہناہے کہ پنجاب اورسندھ میں پرامن انتخابا ت کاانعقاد خوش آئندا ور صوبائی حکومتوں کی امن و امان پر گرفت کااظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد صوبائی حکومتوں کی امن و امان پر گرفت کااظہار ہے۔ 2013ء کے انتخابات میں عوام نے ن کو ووٹ دیا، کل بھی انہیں کوئی رکاوٹ، یا زبردستی نہیں تھی، آزادانہ انتخابات ہوئے اور عوام نے ایک بار پھر شیر پر ہی مہر لگائی ہے۔
انہوں نے چوہدری سرور سے مخاطب ہو کر کہا کہ چوہدری سرور نے کہا تھا کہ یا تو دھاندلی کے ثبوت دیں گے یا سیاست سے استعفیٰ، دھاندلی کے ثبوت تو نہ دے سکے اب انہیں ان کا وعدہ یاد کرانا چاہتا ہوں، چوہدری سرور صاحب پاکستان کی عوام کو آپ کا وعدہ یاد ہے۔
پرویز رشید کاکہناہےکہ بلدیاتی انتخابات کاانعقادسب کی فتح ہے۔ عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے۔