25 مئی ، 2012
پیرس … پاکستان کے اعصام الحق اور یوان جولین روزے کی جوڑی نیس اوپن کے سیمی فائنل میں ہار گئی، برائن برادرز نے اعصام اورجولین کے پیئر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ فرانس کے شہر نیس میں ہونیوالے ایونٹ میں اعصام الحق اور یوان یولین روزے کی عمدہ کارکردگی کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق اوریوان جولین روزے کامقابلہ باب برائن اور مائیک برائن پر مشتمل امریکی جوڑی سے تھا۔ برائن برادرز نے دونوں سیٹس میں باآسانی کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔ باب اور مائیک برائن کی جیت کا اسکور 6-4 اور 6-4 رہا۔