Geo News
Geo News

پاکستان
21 نومبر ، 2015

ریہام خان کے شعر و شاعری میں شکوے

ریہام خان کے شعر و شاعری میں شکوے

لندن.....ریحام خان نے آج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک شعر لکھا جس کے بعد سوشل میڈیا میں اس بات پر بحث چھڑ گئی کہ اس شعر کا مخاطب کون ہے؟

ریحام خان نے اپنی طلاق کے بعد خاموشی توڑی اور بی بی سی کو انٹرویو دیا، اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک شعر بھی تحریر کیا ہے جو ان کے دلی جذبات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ:
میں نےدیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
تم نے چپ رہ کے ستم اوربھی ڈھایا مجھ پر

کیا کوئی ایسا شخص تھا جس کی خاموشی نے ریحام کو اور اداس کر دیا ہو؟البتہ اس شعر پرتحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ یہ شعر ایک اور شکل میں معروف گلوکار جگجیت سنگھ نے گایا ہے۔

ہو سکتا ہے ریحام تنہائی کے لمحوں میں جگجیت سنگھ کی گائی ہوئی یہ غزل سن رہی ہوں اور انہوں نے اس کا ایک مصرعہ ٹویٹ کر دیا ہو۔

مزید خبریں :