21 نومبر ، 2015
بیجنگ.......چین میں کوئلے کی کان میں لگنے والی خوفناک آگ 21 افراد کی زندگیاں نگل گئی۔صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر جگزی میں واقع کوئلے کی کان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
خوفناک آگ نے کان کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 38 میں سے 16 کان کن جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ 21 کان کن ہلاک ہوگئے اور ایک لاپتا ہوگیا۔