Geo News
Geo News

پاکستان
21 نومبر ، 2015

پاک کالونی میں آغا اور ساجد گروپوں میں تصادم ہوا

پاک کالونی میں آغا اور ساجد گروپوں میں تصادم ہوا

کراچی ......کراچی کے علاقے پاک کالونی میں منشیات فروش گروہوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا۔ گولیاں لگنے سے 5افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے سر چ آپریشن کے دوران 50سے زائد افرادکو گرفتار کر لیا۔ علاقے میں قائم منشیات فروشوں کے اڈے بھی گرادیے۔

پاک کالونی پرانا گولیمار میں منشیات فروشوں کے آغا اور ساجد گروپس میں مسلح تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ 25منٹ تک جاری رہنے والے اس تصادم میں آغا گروہ کے پانچ کارندے مارے گئے۔پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچی تو صورتحال قابو میں آئی۔

پولیس اور رینجرز نے منشیات فروشوں کی تلاش میں گھر گھر تلاشی بھی لی اور منشیات کے عادی افراد سمیت 50سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے دونوں گروپس کے منشیات کے اڈوں کو بھی بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا جبکہ منشیات کے عادی افراد کی بیٹھک کو بھی آگ لگا دی۔

مزید خبریں :