Geo News
Geo News

دنیا
22 نومبر ، 2015

مالی میں دہشتگردی کاسبب وہاں جمہوریت برآمدکرناہے،روس

مالی میں دہشتگردی کاسبب وہاں جمہوریت برآمدکرناہے،روس

ماسکو...... رو س نے کہاہے کہ مالی میں دہشتگردی کی وجہ وہاں جمہوریت برآمدکرنا اور مشرق وسطیٰ اورافریقامیں حکومتوں کاتختہ الٹنا ہے ۔

روس کےمحکمہ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروا نے کہا کہ مالی ہوٹل میں دہشتگردی کاسبب اس ملک میں جمہوریت برآمدکرناہےاوراس خطے میں حکومتوں کاتختہ الٹناہے۔

ترجمان کے مطابق یہ محض نظریہ کی برآمدنہیں افراتفری کی برآمدہے۔

واضح رہے کہ جمعہ کومالی میں ہوٹل پرحملےمیں170افرادکویرغمال بنایاگیاتھا،سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں زیادہ تریرغمالیوں کوبازیاب کرالیاگیاتھامگر 27افرادمارےگئے تھے ، جن میں 6 روسی شہری بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :