23 نومبر ، 2015
مکہ مکرمہ … مسجد الحرام اور بیت اللہ کی توسیع کے جاری منصوبے میں میزنائن فلور پر 10 میٹر چوڑا طواف ٹریک وہیل چیئرز کیلئے مختص کردیا گیا ہے ،جہاں مْعمر اور معذور حجاج ومعتمرین آسانی طواف کر سکیں گے۔
’العربیہ ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس ٹریک میں طواف کرنے والے خصوصی افراد کے لئے خانہ کعبہ کے دیدار کو یقینی بنانے کابھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
توسیع منصوبے کے ماہرین کا کہنا ہے کہ وہیل چیئر ٹریک کا کام 80 فی صد مکمل کیا جا چکا ہے۔ آئندہ چند ماہ کے دوران اسے مکمل کر لیا جائے گا۔