25 مئی ، 2012
برلن …جان کی بازی لگا نے والے ایڈونچررز کا شوق انوکھا ہونے کے ساتھ ساتھ خطرناک بھی ہے ، ایسا ہی کچھ جرمنی کے ان چند مقامی سَر پھروں نے کیا۔ان خطروں کے کھلاڑیوں نے دریا ئے میونخ کی طوفانی لہروں پر سرفنگ کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ یہ نِڈر افراد دریا کی انتہائی تیزی سے رواں لہروں پرسرفنگ بورڈ لیے جا پہنچے اور ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اسے پار کرنے کی کوشش کرتے نظر آئے ۔کچھ کامیاب ہوئے تو کچھ نا کام، لیکن اپنے انوکھے مشغلے کو جاری رکھا۔