25 نومبر ، 2015
لاہور .........لاہور کی سیاحت کے شوقین حضرات کا انتظار طول پکڑ گیا ہے، پنجاب حکومت نے شہریوں کو تاریخی مقامات کی سیر کرانے کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں منگوالیں، ٹرمینل بھی تیار ہو گیا، مگر 20دن گزر گئے، بسیں سڑکوں پر نظر نہیں آرہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے نزدیک قائم بس ٹرمینل میں کھڑی یہ ہیں ڈبل ڈیکر بسیں جنھیں اہک ہفتہ قبل لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں ہونا تھا، وزیر اعلی کی مصروفیت کے باعث ان کا افتتاح تاحال نہیں ہوسکا، ان بسوں پر مسافر تو نہیں بیٹھے تاہم گرد ضرور جم گئی ہے۔ یہی نہیں چادروں سے بھی انہیں ڈھانپا نہیں جاسکا، سیاحت کے دلدادہ ان بسوں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔
ادھر ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ روٹس ابھی تک کلئیر نہیں ہوئے اس لیے بسیں نہیں چلائی جا رہیں، بسوں کی سیکورٹی خواتین گارڈز کے سپرد ہے جو اپنی ڈیوٹی سے بہت خوش ہیں ڈرائیور بھی بسیں چلانے کے لیے بےتاب ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ مزید تاخیر نہ کرے، یہ نہ ہوکہ نئی نویلی بسیں کھڑے کھڑے کھٹارہ بن جائیں۔