25 نومبر ، 2015
کوئٹہ ....گوادر کےعلاقے میں پسنی کےقریب مسافر بس سےاغواء کئےگئے 22مسافروں کو کچھ دیر بعد ہی بازیاب کرالیاگیا ۔مسافر وں کے اغوا کا واقعہ مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آیا تھا۔
مکران انتظامیہ کے مطابق کوسٹل ہائی وے پر مسافرکراچی سے گوادر جانیوالے والی مسافر بس سے نامعلوم افراد نے 22 مسافروں کو اتار ااور اپنے ہمراہ لے گئے۔
اس دوران کوچ ڈرائیور کے مطابق مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے،مسافروں کو کوچ سے اتار کر لے جانیوالے افراد 2 گاڑیوں میں سوار تھے،واقعہ کی اطلاع پر گوادر کی ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کردی۔
ریجنل پولیس افسر مکران جعفر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ واقعہ کے بعد مسافروں کی بازیابی کے لئے پولیس، لیویز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کی ، گوادر اور پسنی کےدرمیان علاقے کی ناکہ بندی کردی،جس کے بعد اغواء کئے گئے مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرالیاتاہم اغواء کار فرار ہوگئے،جن کا تعاقب جاری ہے۔