Geo News
Geo News

پاکستان
25 نومبر ، 2015

مریم نے اپنی جرات سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،وزیراعظم

مریم نے اپنی جرات سے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،وزیراعظم

اسلام آباد.......وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ مریم مختیار نے اپنی جرات سے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، قومی اسمبلی میں شہید مریم مختیار کے لیے دعا کرائی گئی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہید مریم مختیار کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور شہید کو ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

دوسری جانب وزیر اعظم نوازشریف نے شہید پائلٹ مریم مختیار کے والد کو ٹیلی فون کر کے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شہید مریم مختیار پوری قوم کی بیٹی تھیں۔

مزید خبریں :