Geo News
Geo News

پاکستان
25 نومبر ، 2015

ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل

ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل

اسلام آباد........ پیپلز پارٹی کے زیر حراست رہنما ڈاکٹر عاصم اور سابق وزیر بلدیات سندھ شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نیب نے ڈاکٹر عاصم اور شرجیل میمن کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی، ڈاکٹر عاصم کا نام نئے قواعد کی روشنی میں ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹرعاصم کےخلاف کراچی کے نارتھ ناظم آباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر نجی اسپتال میں دہشت گردوں کا علاج کرنے کا الزام ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہے۔

مزید خبریں :