26 نومبر ، 2015
سوات .....سوات اور گردو نواح میں 4اعشاریہ 4شدت کے زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان ریجن تھا۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10کلو میٹر تھی،جس کے جھٹکے سوات اور گردو نواح کے علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔
پاکستان میں 26اکتوبر 2015 کو بھی شدید نوعیت کا زلزلہ آیاتھا، جس کے باعث کئی شہروں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے تھے ،تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔