26 مئی ، 2012
کراچی ... کراچی کے علاقے جمشید روڈ میں دکان پر دستی بم کے حملے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمشید روڈ پر واقع مشہور مچھلی فروش کی دکان کے باہر بیٹھے لوگوں پر موٹر سائیکل سوار دو ملزموں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ بم پھٹنے سے 11 افراد زخمی ہوئے۔ ان میں سے تین کو جناح اور 8 کو سول اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں تین ویٹر بھی شامل ہیں۔ حملے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔