27 نومبر ، 2015
کراچی......کراچی میں پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو رینجرز کی تحویل میں 90 روز مکمل ہونے پر سمن آباد پولیس کے حوالے کرکے انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گلبرگ سے 25 اگست کو حراست میں لئے جانے والے پاسبان کے جنرل سیکریٹری عثمان معظم کو 90روز رینجرز کی تحویل میں مکمل ہونے کے بعد سمن آباد تھانہ پولیس کے حوالے کردیا گیا ۔
عثمان معظم کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،ان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام ہے۔