پاکستان
26 مئی ، 2012

رحیم یار خان، بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی

رحیم یار خان، بس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد16ہوگئی

رحیم یار خان … رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں بس الٹنے سے 16افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے چھ افراد کی شناخت ہوگئی۔ رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور میں حادثے کا شکار ہونے والی بس بہاول پور سے کراچی جارہی تھی۔ ظفر آباد کے علاقے میں نیشنل ہائی وے پرایک سائیکل سوار اچانک بس کے سامنے آگیا۔ ڈرائیور نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن رفتار تیز ہونے کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر الٹ گئی اور سڑک کے کنارے لگے درخت سے جا ٹکرائی۔ بس میں 45 مسافر سوار تھے جن میں سے نو موقع پر جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور مقامی افراد نے لاشوں اور زخمیوں کو فتح پور کمال میں واقع نجی اسپتال، دیہی مرکز صحت خان بیلہ اورشیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے چھ افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ چھ جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن میں مجاہد حسین ، شاکف علی ، محمد آصف ، عائشہ بی بی ، منظور احمد اور سجاد شامل ہیں۔

مزید خبریں :