Geo News
Geo News

دنیا
27 نومبر ، 2015

امریکی ریاستوں کو شامی مہاجرین قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں، امریکا

امریکی ریاستوں کو شامی مہاجرین قبول نہ کرنے کا اختیار نہیں، امریکا

واشنگٹن......... امریکی وفاقی حکومت نے ریاستوں کے اہل کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ انھیں شام کے مہاجرین کو قبول نہ کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

یہ اطلاع ایک سرکاری مراسلے میں دی گئی ہے، جسے مہاجرین کی آبادکاری کے دفتر کے سربراہ نے وفاق کے آبادکاری سے متعلق اداروں کو جاری کیا ہے۔

پروگرام کے سربراہ، رابرٹ کیری نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے ملک اور ان کی مذہبی نسبت کو خاطر میں لائے بغیر، ادارے کی جانب سے فراہم کردہ فوائد اور خدمات پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔

یہ مراسلہ امریکی ذرائع ابلاغ میں شائع ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ریاست جو احکامات کی پاسداری نہیں کرے گی وہ دراصل قانون کی انحرافی کی مرتکب ہوگی، جس کے خلاف انضباطی اقدام ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ری پبلیکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو درجن سے زائد گورنروں نے سکیورٹی خطرات کا اظہار کرتے ہوئے شامی مہاجرین کو اپنی ریاستوں میں آباد کرنے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو روکنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید خبریں :