کھیل
28 نومبر ، 2015

دبئی: دوسراٹی20 ،انگلینڈ نے پاکستان کو3رنزسےشکست دیدی

دبئی: دوسراٹی20 ،انگلینڈ نے پاکستان کو3رنزسےشکست دیدی

دبئ.......دوسراٹی20 میںانگلینڈنےپاکستان کو3رنزسےشکست دےدی۔اس فتح کے بعد3میچوں کی سیریزمیں انگلینڈنے0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے تھے جبکہ اس کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ کی جانب سے وینز نے سب سے زیادہ رنز 38 بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان مقررہ اوورز میں 169 رنز بناسکی۔ اس طرح اس کو دوسرے ٹی 20 میں 3 رنز سے شکست ہوگئی۔ شاہد آفریدی نے انتہائی تیز کھیلتے ہوئے 8 گیندوں پر 24 رنز بنائے جس میں 3 چھکے بھی شامل ہیں جبکہ سرفراز نے 13 گیندوں پر 19 رنز بنائےجبکہ احمد شہزاد نے 28،محمد حفیظ نے 25 اور رفعت اللہ نے 23 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی کے چھکوں نے میچ کو ہدف کے قریب پہنچا دیا تاہم ان کے آؤٹ ہونے کے بعد دیگر کھلاڑی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے اور پاکستان یہ میچ صرف 3 رنز سے ہار گیا۔ اس فتح کے ساتھ انگلینڈ یہ سیریز بھی جیت گیا ہے۔

مزید خبریں :