29 نومبر ، 2015
ایڈیلیڈ ......ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، اس طرح آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے جارہے کرکٹ کی تاریخ کےپہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 116رنز پانچ کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی لیکن اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر واٹلنگ 7رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔
کریگ نے 15رنزکی اننگز کھیلی، سینٹنر45رنز بناکر آئوٹ ہوگئے۔بریسویل نے ناقابل شکست 27رنز بنائے۔یوں پوری کیوی ٹیم 208رنز پرڈھیر ہوگئی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 187 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ہیزل ووڈ نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6وکٹیںحاصل کیں، جبکہ مارش نے 3اور لایون نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بنائے تھے،۔پیٹرنیول 66 اور اسٹیون اسمتھ 53رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بریس ویل نے 3 ، مارک گریک اور ٹرینٹ بولٹ نے 2 , 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔