29 نومبر ، 2015
واشنگٹن......... امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی 100 کلومیٹر شامی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکہ نے کہاکہ سرحد کو بند کرنا چاہیے کیوں کہ دہشتگرد اسے پار کرکے ترکی کے راستے دوسرے ممالک پہنچ جاتے ہیں۔امریکہ نے وضاحت نہیں کی کہ سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے لئے کتنے فوجیوں کی ضرورت ہے تاہم پینٹاگون کے ذرائع کے مطابق اس کے لئے 30 ہزار فوجیوں کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔
ترکی سمجھتا ہے کہ یہ تعداد بہت زیادہ ہے لیکن شامی سرحد کو مستحکم بنانے کی ضرورت تسلیم کرتا ہے۔ترکی کو توقع ہے کہ سرحد بند کرنے کے عوض امریکہ تارکین وطن کے مسئلہ کے حل اور شام میں محفوظ علاقے کے قیام میں اس کی مدد کرے گا۔