Geo News
Geo News

پاکستان
29 نومبر ، 2015

مخالفین نے دہشت گرد وں کی مالی و اسلحہ کی امداد بڑھا دی ہے،بشار اسد

 مخالفین نے دہشت گرد وں کی مالی و اسلحہ کی امداد بڑھا دی ہے،بشار اسد

دمشق ........شامی صدر کا کہنا ہے کہ مخالفین نے ،شام میں دہشت گرد وں کی مالی امداد اور اسلحہ کی فراہمی میں بڑھا دی ہے۔وہ شام کے دورے پر آنے والے ایرانی سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کے مشیر اعلیٰ،علی اکبر ولایتی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

علی اکبر ولایتی نے شامی حکومت کو یقین دہانی کرائی کہ ایران ،شام کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھے گا۔شامی صدر کا کہنا تھا کہ شام کو ایران اور روس کی جانب سے ملنے والی فوجی امداد کے جواب میں مخالفین نے بھی دہشتگردوں کو اسلحہ کی رسد میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں حکومت گرانے کے لئے جنگ میں مصروف باغیوں کو کامیابی نہیں ملے گی،،شا م کے مستقبل کا فیصلہ شامی عوام کریں گے۔۔

مزید خبریں :