Geo News
Geo News

کھیل
30 نومبر ، 2015

شارجہ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

شارجہ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

شارجہ.......پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔سیریز میں انگلش ٹیم کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

قومی ٹیم کے ہاتھوں سے سیریز تو نکل چکی ،اب رینکنگ میں چوتھی پوزیشن بچانے کےلیے یہ میچ جیتنا بہت ضروری ہے۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کا سامنا ہے۔

انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ماضی میں ہونے والی دونوں سیریز انگلش ٹیم نے جیتی تھی۔ تاہم کسی بھی سیریز میں انگلینڈ نے تین لگا تار میچوں میں پاکستان کو شکست نہیں دی۔

پاکستان ٹیم انتظامیہ آخری میچ میں اپنے ریزرو کھلاڑیوں کو چانس دنیا چاہتی ہے۔ توقع ہے کہ محمد عرفان، بلال آصف اور عامر یامین کو چانس دیا جائے گا۔

صہیب مقصود ، انورعلی ، وہاب ریاض کو ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ رفعت اللہ مہمند کو ایک اور چانس دیا جائے گا۔

مزید خبریں :