Geo News
Geo News

پاکستان
30 نومبر ، 2015

سیکرٹری الیکشن کمیشن کااسلام آبادکے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

سیکرٹری الیکشن کمیشن کااسلام آبادکے پولنگ اسٹیشن کا دورہ

اسلام آباد .....سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے اسلام آباد کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت شروع ہو تے ہی سیکرٹری الیکشن کمیشن جی 6میں قائم پولنگ اسٹیشن پہنچے۔

انہوں نے پولنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے سے اس بارے میں تفصیلات معلوم کیں، صحافیوں سے گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ووٹرز کو ہرطرح کی سہولت دینے کی کوشش کی ہے۔

مزید خبریں :