30 نومبر ، 2015
نئی دہلی...... بھارتی لوک سبھا میں آج بھی عدم برداشت پر بحث جاری رہی۔بھارتی لوک سبھا کےاجلاس میں کمیونسٹ رہنما محمد سلیم کے راج ناتھ سے متعلق بیان پرشدیدشور شرابا کیا گیا۔
اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی کے رکن محمد سلیم نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر بھارتی حکومت اور بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کو آڑے ہاتھ لیا۔
راج ناتھ کے بھارتی میگزین میں چھپے الفاظ آج بھارتی لوک سبھا کے اجلاس میں بھی گونجے کہ ’’بھارت میں 800 سال کے بعد پہلی بار کوئی ہندو بھارت کا وزیر اعظم بنا‘‘۔
راج ناتھ سے متعلق بیان دینے پر لوک سبھا میں گرما گرمی شروع ہو گئی،راج ناتھ نے محمد سلیم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،
جس پر کمیونسٹ رہنما نے بھارتی میگزین میں چھپے راج ناتھ کے الفاظ پڑھنا شروع کردیئے ۔ہنگامہ آرائی کے بعد لوک سبھا کا اجلاس کچھ دیر کیلئے ملتوی کردیا گیا۔