Geo News
Geo News

پاکستان
30 نومبر ، 2015

بلدیاتی انتخابات،کہیں پی ٹی آئی ،کہیں ن لیگ کو برتری حاصل

بلدیاتی انتخابات،کہیں پی ٹی آئی ،کہیں ن لیگ کو برتری حاصل

اسلام آباد........اسلام آباد میں آج تاریخ میں پہلی بار بلدیاتی انتخاب ہوئے، اس وقت ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آرہے ہیں۔ کہیں پاکستان تحریک انصاف کو تو کہیں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔

یوسی 28، 29، 30 اور 40 پر تحریک انصاف کو برتری ہے جبکہ یوسی 49 اور 50 پر مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے، یو سی 30آب پارہ میں نون لیگ کے اہم رہنما ظفر علی شاہ تحریک انصاف کے عامر شیخ سے ہار گئے، ظفر علی شاہ نے اب تک 127 ووٹ لیے ہیں جبکہ عامر شیخ کی برتری 700 ووٹ سے زائد ہے، صرف 2 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج آناباقی ہیں۔

اسلام آباد کے شہری علاقوں میں پی ٹی آئی آگے ہے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں مسلم لیگ ن کو برتری حاصل ہے۔ جیونیوز نے اپنی روایت کے مطابق سب سے پہلا نتیجہ سنایا اور ہر پل ہر لمحے کی خبر سب سے پہلے دی۔

مزید خبریں :