دنیا
26 مئی ، 2012

اخوان کیساتھ مل کر حکومت بنائی جاسکتی ہے، سابق مصری وزیراعظم

قاہرہ…مصر کے صدارتی امیدوار احمد شفیق نے اخوان المسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی تجویز کی حمایت کر دی ۔ مصر کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں کوئی بھی سیاسی جماعت 50فیصد سے زائد برتری حاصل نہ کر سکی تاہم اخوان المسلمین کا پلڑاتمام دوسرے سیاسی جماعتوں سے بھاری رہا۔ اخوان المسلمین کو حکومت سازی کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت رہے گی۔ اس تناظر میں بیان دیتے ہوئے مصر کے سابق وزیر اعظم اور مضبوط صدارتی امیدوار احمد شفیق نے کہا ہے کہ ان کو اخوان المسلمین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر کوئی اعتراض نہ ہوگا۔ صدارتی انتخابات کے دوسرے اور حتمی مرحلے میں احمد شفیق اور اخوان المسلمین کے محمد مورسی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔ اخوان المسلمین مصری صدارتی انتخابات میں فریڈم اینڈ جسٹس پارٹی کے نئے نام سے شامل ہے۔

مزید خبریں :