01 دسمبر ، 2015
کراچی......ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ20 نومبرکو بلدیہ میں رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے، اُس واقعے اور آج کے فوجی جوانوں پر حملے میں ایک ہی اسلحہ استعمال ہوا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج پر حملے میں استعمال ہونے والا نائن ایم ایم رینجرز حملے میں بھی استعمال ہوا، اسی اسلحے سے ماضی میں ڈاکٹرز، پولیس اہلکار اور دیگر افراد بھی قتل کیے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب فائرنگ کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں، فائرنگ کے مقام سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل نے کہا ہے کہ دونوں اہلکاروں کو موٹر سائیکل سوار دو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ رینجرزاہلکار سراغ رساں کتوں کی مدد سے حملے کی جگہ کا معائنہ کررہے ہیں۔