پاکستان
26 مئی ، 2012

حکمران مسائل پر توجہ دینے کی بجائے پیسہ بنانے میں مصروف ہیں، جے یوآئی

پشاور…جمعیت علماء پاکستان خیبر پختون خوا کے صدر سید محمد سبطین گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے کرپشن کے ذریعے پیسہ بنانے میں مصروف ہیں۔وہ اکبر پورہ میں جمعت علماء پاکستان کے کارکنوں سے خطاب کررہے تھے۔سید محمد سبطین گیلانی نے کہا کہ عوام بے روزگاری لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں جبکہ حکمران مسائل کو حل کرنے کی بجائے کرپشن کے ذریعے پیسہ بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکمران دو قومی نظریے کے خلاف سرگرم عمل اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں سے غافل ہیں اور ملک کو امریکی اشاروں پر چلایا جارہا ہے۔سید محمد سبطین گیلانی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے مشترکا لائحہ عمل کا اعلان کریں۔

مزید خبریں :