03 دسمبر ، 2015
کراچی......ریحام خان لندن سے پاکستان واپس پہنچ گئی ہیں، پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں جہاں لاہور کے لئے روانہ ہو گئیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو پاکستان میں چند افراد سے خطرات کا سامنا ہے، انہیں یہ دھمکیاں ، بذریعہ ای میل اور آن لائن دی گئیں ۔
ریحام خان کا بیٹا لندن میں ہےجبکہ ان کی دو بیٹیاں پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہیں ۔وہ پاکستان میں ایک نجی چینل سے دوبارہ پروگرام شروع کریں گی ۔