26 مئی ، 2012
کراچی … قومی ادارہ برائے امراض اطفال سے بچی کے اغواء کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کرلی۔ قومی ادارہ برائے امراض اطفال سے گزشتہ روز 9 ماہ کی بچی اغواء کرلی گئی تھی جس کا مقدمہ صدر تھانے میں درج ہے ۔ بچی کے اغواء کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیچ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کا بھائی اسے گود میں لئے باہر نکل رہا ہے جس کے پیچھے ایک مرد اور ایک برقعہ پوش خاتون نظر آرہی ہیں، جنہوں نے باہر جاکر بچے سے بچی کو کسی بہانے سے گود میں لیا اور غائب ہوگئے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔