Geo News
Geo News

دنیا
03 دسمبر ، 2015

بی جے پی کو بہار کے بعد گجرات میں زور کا جھٹکا

بی جے پی کو بہار کے بعد گجرات میں زور کا جھٹکا

نئی دہلی.......بھارتی ریاست بہار کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی کو گجرات میں بھی زور کا جھٹکا لگا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں کانگریس نے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں میدان مار لیا۔

پہلے بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی کے ہاتھوں کے طوطے اڑے اور اب مودی کے ہوم گراؤنڈ گجرات میں کانگریس نے بی جے پی کے چھکے چھڑا دیئے۔

گجرات کے بلدیاتی انتخابات میں کانگریس کی 20برس بعد شاندار واپسی ہوئی ہے۔ دیہی اور نیم شہری علاقوں میں پارٹی کو حیرت انگیز کامیابی ملی ہے۔ 31اضلاع میں سے 21پر کانگریس نے فتح حاصل کی ہے۔

شہری علاقوں کی تمام 6میونسپل کارپوریشنز میں بی جے پی کی پوزیشن مضبوط ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جےپی کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ریاست گجرات کے نچلے طبقات نے کانگریس کا ساتھ دیا۔

مزید خبریں :