Geo News
Geo News

پاکستان
03 دسمبر ، 2015

آصف زرداری کی بریت کاتحریری فیصلہ جاری

 آصف زرداری کی بریت کاتحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ........ایس جی ایس اورکوٹیکنا ریفرنسز میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کاتحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استغاثے کی جانب سے پیش دستاویزات قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔

نیب کو اصل دستاویزات پیش کرنے کا بار بار موقع فراہم کیا گیا لیکن نیب ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد اور اصل دستاویزات پیش نہیں کر سکا۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ ریفرنس سے متعلق اصل دستاویزات غائب ہیں جن کا تاحال سراغ نہیں لگایاجاسکا، جبکہ مرکزی ملزم کے خلاف کرپشن اوراختیارات کے غلط استعمال کاالزام ثابت نہ ہوا۔

مزید خبریں :