Geo News
Geo News

کھیل
04 دسمبر ، 2015

جنوبی افریقہ کےسامنے بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ، 231رنز 7وکٹوں پر

جنوبی افریقہ کےسامنے بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ، 231رنز 7وکٹوں پر

 دہلی........جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان جاری 4میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا او آخری ٹیسٹ دہلی میں شروع ہوچکا ہے۔ میچ میں بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں جنوبی افریقی بولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے بھارتی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور پہلی اننگز دن کا کھیل ختم ہونے تک 231رنز پر 7وکٹیں گنوا بیٹھی۔ اجنکیا راہا نے کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی جم کر کھیل نہ سکا۔ انہوں نے 89رنز اسکور کیے اور کریز پر موجود ہیں۔ کپتان کوہلی 44رنز بناسکے جبکہ ڈینے پائیڈت نے4 اور کائل ایبٹ نے 3کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

مزید خبریں :