Geo News
Geo News

پاکستان
05 دسمبر ، 2015

بلدیہ ،اورنگی ٹاؤن :جعلی ووٹنگ، ووٹرز کا احتجاج

بلدیہ ،اورنگی ٹاؤن :جعلی ووٹنگ، ووٹرز کا احتجاج

کراچی......کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن مشرف کالونی یوسی 37 ٹی سی ایف اسکول میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔ووٹ نہ ڈالنے دینے پر ووٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیاہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ووٹنگ لسٹوں میں نام ہےلیکن ووٹ نہیں ڈالنے دیا جارہا،جبکہ پولنگ افسرکا مؤقف ہے کہ شناختی کارڈ پر پتادرست نہیں اس لیے ووٹ ڈالنے سے روکا ہے۔

اورنگی ٹاؤن یوسی27 الحمد اسکول میں پولنگ روک دی گئی۔ پولنگ روکنے کے بعد خواتین اور مرد ووٹرز نے پولنگ اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ جعلی ٹھپے لگنے کےباعث احتجاج کررہے ہیں۔

مزید خبریں :