پاکستان
28 جنوری ، 2012

اقوام متحدہ کی بے گھر بچوں کی امدادکے لئے اپیل

اقوام متحدہ کی بے گھر بچوں کی امدادکے لئے اپیل

جنیوا…اقوام متحدہ نے پاکستان سمیت 25 سے زائد ممالک میں بے گھر اور خوراک کی قلت کے شکار بچوں سمیت لاکھوں افراد کی امداد کیلئے ایک ارب اٹھائیس کروڑ ڈالر امداد کی اپیل کی ہے۔یونی سیف نے جنیوا میںHumanitarian Action for Children رپورٹ برائے 2012 جاری کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یونیسیف افریقی ممالک میں لاکھوں بچوں اور عورتوں کی زندگیاں بچانے کے لئے ہنگامی امدادی آپریشن کررہی ہے۔ رپورٹ میں پاکستان میں گذشتہ سال آنے والے سیلاب سے متاثرہ پچاس لاکھ افراد کی ضروریات کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ یونیسیف کی قائم مقام ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ریما صلاح کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار گیارہ میں ادارے نے لاکھوں ضرورت مند بچوں اور ان کے خاندانوں کی ہنگامی امداد کے لئے اقدامات کئے لیکن ہنگامی اور طویل مدتی بنیاد پر اقدامات کا سلسلہ اس سال بھی جاری رہے گا۔

مزید خبریں :