Geo News
Geo News

پاکستان
05 دسمبر ، 2015

ایم کیو ایم کی لانڈھی میں انتخابات از سر نو کرانیکی درخواست

ایم کیو ایم کی لانڈھی میں انتخابات از سر نو کرانیکی درخواست

کراچی......متحدہ قومی مومنٹ نے لانڈھی کی متعلقہ یو سی میں انتخابی عمل کالعدم قرار دینے کی تحریری درخواست جمع کرادی ۔

ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل نے اس حوالے کہا ہے کہ لانڈھی میں انتخابی عمل کالعدم قرار دینے کی تحریری درخواست الیکشن کمیشن کو دے دی ہے،ہمارامطالبہ ہے کہ لانڈھی کی متعلقہ یوسی میں اب انتخابات از سر نو کرائے جائیں۔ لانڈھی میں اسٹیبلشمنٹ دہشتگردوں کی سرپرستی میں ملوث ہے، اس طرح کے حالات میں الیکشن کو شفاف قرار نہیں دیا جاسکتا، ہمارے پولنگ ایجنٹ اور ووٹرز کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

کارکنان اور پولنگ ایجنٹس کو دھمکیاں دی جارہی ہیں، اسٹیبلشمنٹ کے دوست ماضی کی یادیں دھرارہے ہیں انہیں مکمل سپورٹ حاصل ہے، لانڈھی میں انتخابی عمل کالعدم قرار دینے کی تحریری درخواست الیکشن کمیشن کو دی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ لانڈھی کی متعلقہ یوسی میں اب انتخابات از سر نو کرائے جائیں۔

مزید خبریں :