Geo News
Geo News

پاکستان
06 دسمبر ، 2015

پشاور کےعلاقہ پخہ غلام میں سلینڈر دھماکے سے ایک خاتون زخمی

پشاور کےعلاقہ پخہ غلام میں سلینڈر  دھماکے سے ایک خاتون زخمی

پشاور..........پشاورکے نواحی علاقہ پخہ غلام میں سلینڈر پھٹنے سے ایک خاتون جھلس گئی۔ زخمی خاتون کو ایل آر ایچ پہنچا دیا گیا۔

ریسکیوذرائع کے مطابق پخہ غلام میں جہانگیر آباد کے مقام پر ایک گھر میں سلینڈر زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ جس کے نتیجے میں ایک خاتون جھلس گئیں۔ زخمی خاتون کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

مزید خبریں :