06 دسمبر ، 2015
کراچی.......مہاجرقومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران کراچی کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پرمسلح افراد نے قبضے کر کے ووٹ ڈالے، نتائج نہیں فرشتوں کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولیس اور رینجرز سے جو توقعات تھیں وہ نظر نہیں آئیں، الیکشن کے بعد سے کئی علاقوں میں ان کے کارکنوں کے گھروں پر حملے کیے جا رہے ہیں، اس کے باوجود وہ اپنے کارکنوں کو صبر کی تلقین کرتے ہیں۔
آفاق احمد نے الزام لگایا کہ منصوبہ بندی کے تحت کراچی کا مینڈیٹ متحدہ قومی موومنٹ کو دیا گیا۔