07 دسمبر ، 2015
قصور کے علاقے ریلوےکراسنگ تھانہ بی ڈویژن کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 4 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس تھانہ بی ڈویژن کے مطابق ریلوے پھاٹک کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار 6 ڈاکو جو واردات کرکے آ رہے تھے کہ پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا۔پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نےفائرنگ شروع کر دی ۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔دونوں زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔