پاکستان
08 دسمبر ، 2015

موجودہ حکومت سے انصاف کی توقع نہیں :چوہدری پرویز الہیٰ

موجودہ حکومت سے انصاف کی توقع نہیں :چوہدری پرویز الہیٰ

راول پنڈی.....سابق وزیر اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الہی ٰنے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے انصاف کی توقع نہیں ، پنجاب میں لاقانونیت کی جو صورتحال ہے ، وہ پہلے کبھی نہ تھی۔

چوہدری پرویز الہیٰ سابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کے بھانجے کے قتل پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ شعیب کا قتل سوچی سمجھی سازش ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب جھوٹی تسلیاں نہ دیں ، قاتلوں کو گرفتار کرائیں ،ان سے معاملات کنٹرول نہیں ہورہے ۔
چوہدری پرویز الہیٰ نےپی آئی اے کی نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے ساتھ ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی راجہ بشارت سے تعزیت کے لیے دھمیال گئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ راول پنڈی شہر کی روایت قتل وغارت نہیں تھی، شہر کا کلچرتباہ ہورہاہے ،بلدیاتی انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی ، رینجرز کہیں نظر نہیں آئی۔

مزید خبریں :