08 دسمبر ، 2015
کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف درج مقدمے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کے لیے 19 جنوری کی تاریخ مقرر کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے موقف اختیارکیا کہ ان کے خلاف غداری کے الزام میں تھانا سپرہائی وے میں مقدمہ درج کیاگیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان پر ٹی وی ٹاک شو میں قومی اداروں کے خلاف اکسانے کا الزام غلط اور بے بنیاد ہے لہذا مقدمے کو کالعدم قراردیا جائے۔عدالت نے وسیم اختر کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث درخواست کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔