Geo News
Geo News

کاروبار
08 دسمبر ، 2015

قومی ایئرلائن کیلئے ہر سال پندرہ ارب روپے خرچ ہوتے ہیں

قومی ایئرلائن کیلئے ہر سال پندرہ ارب روپے خرچ ہوتے ہیں

کراچی.......پی آئی اے میں مسلسل خسارے کے باعث حکومت قومی ایئرلائن کو اگلے سال تک پرائیوٹائز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، ایئر لائن چلانے کے لیے حکومت کو ہر سال بارہ سے پندرہ ارب روپے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں۔

وزیر نجکاری محمد زبیر کا غیرملکی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھاکہ پاکستان اگلےسال جولائی تک اپنی قومی ایئرلائن کی نجکاری کاارادہ رکھتی ہے، خریدار تلاش کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کےممالک، چین اور یورپ میں روڈ شو منعقد کیے جائیں گے۔

فیصلے پر پی آئی اے ملازمین اور اپوزیشن کی جانب سے احتجاج پر ان کا کہنا تھا کہ صورتحال بہتر بنانے کےلیے کسی کے پاس نجکاری کے علاوہ کوئی تجویز ہے تو حکومت سننے کو تیار ہے۔

مزید خبریں :