27 مئی ، 2012
لندن…این جی ٹی…مو جودہ دور میں ہر انسان مصروف ترین زندگی کے باعث مختلف ذہنی تناؤ اور تھکاوٹ کا شکاررہتاہے جس سے نجات پانے کیلئے اکثر لوگ مساج سینٹرز کا رخ کر تے ہیں ۔ماہرین نے اس مشکل کو آسان بناتے ہو ئے ایسا ڈیجیٹل مساجرمتعارف کر وادیا ہے جس کے ذریعے اب گھر میں بیٹھے بیٹھائے تناؤ اور تھکاوٹ کو خیر باد کہا جا سکتا ہے ۔ ایک ہیلمٹ کی شکل میں تیار کر دہ اس ڈیجیٹل مساجر میں ائیر پریشر،ہیٹ اور ارتعاش کی صلا حیت مو جود ہے جسے سَر پر پہن کر مساج کی سہولت سے مستفید ہو اجاتا ہے ۔ریموٹ سے کنٹرول کیے جانے والے اس مساجر میں دھیمی اور سکون آمیز مو سیقی کا بھی انتظام موجود ہے جسے دوران مساج سن کر ذہنی تھکاوٹ کو مزید کم کیا جاسکتا ہے۔